مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36060

باب: سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان

في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند

حدیث نمبر: 36060
٣٦٠٦٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا أسباط بن نصر عن السدي عن عبد خير عن الربيع بن خثيم عن عبد اللَّه بن سلام وقع له في سهمه عجوز يهودية، فمر برأس الجالوت فقال: يا رأس الجالوت، تشتري مني هذه الجارية؟ فكلمها فإذا هي على دينه، قال: بكم، قال: بأربعة آلاف، قال: لا حاجة لي فيها، فحلف عبد اللَّه بن سلام: لا ينقصه، فسارّ عبد اللَّه بن سلام بشيء فقرأ هذه الآية: ﴿وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُسَارَى تُفَادُوهُمْ﴾ [البقرة: ٨٥] الآية، فقال عبد اللَّه بن سلام: أنت؟ قال: نعم، قال: لتشترينها أو لتخرجن من دينك، قال: قد أخذتها، قال: فهب لي ما شئت، قال: فأخذ منه ألفين ورد عليه ألفين (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام کو مال غنیمت کے حصے میں ایک بوڑھی یہودن ملی۔ وہ اسے لے کر راس الجالوت (یہودیوں کے سردار) کے پاس سے گزرے اور اس سے کہا کہ کیا اس کو خریدو گے۔ اس نے بڑھیا سے بات کی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اس کے دین پر ہے۔ اس نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے ؟ حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ چار ہزار میں۔ اس نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے قسم کھائی کہ وہ اس سے کم نہیں کریں گے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن سلام سے اس نے سرگوشی کی اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَإِنْ یَأْتُوکُمْ أُسَارَی تُفَادُوہُمْ } پھر حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ تم ؟ اس نے کہا کہ ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ یا تو تم یہ باندی خریدو گے یا اپنے دین سے نکل جاؤ گے۔ اس نے کہا کہ میں نے اس باندی کو لے لیا تم جو چاہو اس کی قیمت میں سے مجھے ہدیہ کردو۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے دو ہزار لے لئے اور دو ہزار اسے واپس کردیئے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البعوث والسرايا / حدیث: 36060
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ السدي وأسباط صدوقان على الصحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ١/ ٣٩٩، وإسحاق كما في المطالب العالية (٢٠٨٦).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ السدي وأسباط صدوقان على الصحيح . ، ترقيم محمد عوامة: 34488»