مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36031
باب: جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
في أمر القادسية وجلولاء
٣٦٠٣١ - حدثنا حفص عن الشيباني عن محمد بن عبيد اللَّه أن عمر استعمل السائب بن الأقرع على المدائن، فبينما هو في مجلسه إذ أتي (بتمثال) (١) من صفر، كأنه رجل قائل بيديه هكذا -وبسط يديه وقبض بعض أصابعه- فقال: هذا لي، هذا مما أفاء اللَّه علي، فكتب فيه (إلى) (٢) عمر، فقال عمر: أنت عامل من عمال المسلمين، فاجعله في بيت مال المسلمين (٣).حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے سائب بن اقرع کو مدائن کا حاکم بنایا۔ ایک دن وہ اپنی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ان کے پاس تانبے کا ایک مجسمہ لایا گیا جو ایسے آدمی کی شکل کا تھا جو اپنے ہاتھوں سے یوں اشارہ کر رہا ہو، اور راوی نے اپنے ہاتھ پھیلائے اور بعض انگلیاں بند کیں۔ سائب بن اقرع نے کہا کہ یہ میرا ہے، یہ اس مال میں سے ہے جو اللہ نے مجھے عطا کیا ہے۔ پھر انہوں نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ تم تو محض مسلمانوں کے ایک گورنر ہو، یہ سب کچھ مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کرادو۔