مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35992
باب: سیدنا ابو عبید(ابن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ )کی مہران میں جنگ اور اس کی تفصیلات کا بیان
في قتال أبي عبيد (مهران) وكيف كان (أمره)
٣٥٩٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن قيس قال: كان أبو عبيد بن مسعود عبر الفرات إلى (مهران) (١) فقطعوا الجسر خلفه فقتلوه هو وأصحابه، قال: فأوصى إلى عمر بن الخطاب قال: فرثاه أبو محجن الثقفي فقال: أمسى أبو (خير) (٢) خلاء بيوته … بما كان يغشاه الجياع الأرامل (٣) أمسى أبو عمرو لدى (الجسر) (٤) منهم … إلى جانب الأبيات حرم ونابل (٥) فما زلت حتى كنت آخر رائح … (وقتل) (٦) حولي الصالحون الأماثل (وقد كنت في نحر خيارهم) (٧) … لدى (الفيل) (٨) يدمي نحرها والشواكل (٩)حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ابو عبید بن مسعود نے مہران کی طرف جانے کے لئے دریائے فرات کو عبور کیا، دشمنوں نے ان کے گذرنے کے بعد پل کو توڑ دیا اور انہیں اور ان کے ساتھیوں کو شہید کردیا۔ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو وصیت کی۔ اور ابو محجن ثقفی نے ان کے مرثیہ میں اشعار کہے جن کا ترجمہ یہ ہے :” ابوجبر کے گھر ویران ہوگئے جہاں بھوکی بیوائیں آیا کرتی تھیں۔ پل کے پاس ابو عمرو کناروں پر بےسروسامان پڑے ہیں۔ میں زندہ بچ جانے والوں میں سے آخری ہوں اور میرے پاس نیک لوگوں کو شہید کیا گیا۔ ہاتھی کے پاس میرے گھوڑے کا خون بہا اور اس کے سینے اور پہلوؤں سے خون جاری تھا “