مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35988
باب: سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کا حیرہ کو فتح کرنا
قدوم خالد بن الوليد الحيرة وصنيعه
حدیث نمبر: 35988
٣٥٩٨٨ - حدثنا (هشيم عن) (١) حصين قال: لما قدم خالد بن الوليد هاهنا إذ هو بمشيخة لأهل فارس عليهم رجل يقال له هزارمرد، فذكروا من عظيم (خلقه) (٢) وشجاعته، قال: فقتله خالد بن الوليد، ثم دعا بغدائه فتغدى وهو متكئ على (جيفته) (٣) - (يعني جسده) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ یہاں آئے تو وہاں اہل فارس کے بزرگوں کی ایک جماعت تھی جن کا سربراہ ایک آدمی تھا جس کا نام ہزار مرد تھا۔ اس کے بارے میں لوگوں نے بتایا کہ وہ بہت بہادر اور توانا ہے۔ حضرت خالد نے اسے قتل کیا اور پھر اپنا کھانا منگوا کر اس کی لاش پر ٹیک لگا کر کھایا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عن هشام).
(٢) في [ط، هـ]: (عمله)، وفي (أ): (عقله).
(٣) في [أ، ب]: (جسده)، وفي [جـ]: (جنبه)، وفي [هـ]: (جثته).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) منقطع؛ حصين لم يدرك ذلك.