مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35982

باب: جنگ یمامہ کا تذکرہ

حديث اليمامة ومن شهدها

حدیث نمبر: 35982
٣٥٩٨٢ - قال (حماد) (١) بن سلمة: فأخبرني عبيد اللَّه بن أبي بكر عن أنس ⦗١٠⦘ قال: كان في مدينتهم (ثلمة) (٢) فوضع محكم اليمامة رجليه عليها، وكان عظيما جسيمًا، فجعل يرتجز: أنا محكم اليمامة، أنا مدار الحلة، وأنا وأنا، قال: وكان رجلهم (٣)، فلما أمكنه من الضرب ضربه واتقاه البراء (بحجفته) (٤)، ثم ضرب البراء ساقه فقتله، ومع محكم اليمامة (صفيحة) (٥) عريضة، فألقى سيفه وأخذ صفيحة محكم، فحمل فضرب بها حتى انكسرت فقال: (قبح) (٦) اللَّه ما بيني وبينك وأخذ سيفه (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن ابی بکر نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ان کے شہر میں ایک شگاف تھا۔ یمامہ کے محکم نے اس پر اپنے پاؤں رکھے اور وہ ایک موٹا اور لمبا آدمی تھا۔ وہ رجز پڑھنے لگا اور کہنے لگا کہ میں یمامہ کا محکم ہوں، میں پڑاؤ کا مدار ہوں، اور میں، میں ہوں۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ان کا پہلوان آدمی تھا۔ جب اسے وار کا موقع ملا تو اس نے وار کیا اور حضرت براء رضی اللہ عنہ نے اپنی ڈھال سے بچاؤ کیا۔ پھر حضرت براء نے اس کی پنڈلی پر وار کیا اور اسے مار ڈالا۔ یمامہ کے محکم کے پاس ایک چوڑی تلوار تھی، حضرت براء نے اپنی تلوار پھینک دی اور محکم کی چوڑی تلوار لے لی، پھر حملہ کیا اور اس سے وار کرتے رہے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ گئی۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ اس چیز کو رسوا کرے جو میرے اور تیرے درمیان ہے۔ اور اپنی تلوار لے لی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (أحمد).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) أي: شجاعهم، وفي [س]: (وكان رجلًا همرًا).
(٤) في [أ، ب]: (بجحيفه)، وفي [هـ]: (بجحفته).
(٥) في [أ، ب]: (صحيفة).
(٦) في [ق]: (فتح)، وفي كتاب الجهاد لابن المبارك: (قبح اللَّه ما بقي منك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البعوث والسرايا / حدیث: 35982
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن المبارك في الجهاد (١٦٣).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35975»