مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35977

باب: جنگ یمامہ کا تذکرہ

حديث اليمامة ومن شهدها

حدیث نمبر: 35977
٣٥٩٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن محمد قال: كان الزبير يتبع القتلى يوم اليمامة، فإذا رأى رجلا به رمق أجهز عليه، قال: فانتهى إلى رجل مضطجع مع القتلى فأهوى إليه بالسيف فلما وجد مس السيف وثب يسعى، وسعى الزبير خلفه وهو يقول: أنا ابن صفية المهاجر، قال: فالتفت إليه (الرجل) (١) ⦗٨⦘ فقال: كيف ترى شد أخيك الكافر؟ قال: (فحاصره) (٢) حتى نجا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

محمد فرماتے ہیں کہ حضر ت زبیر رضی اللہ عنہ جنگ یمامہ کے دن مقتولین کو تلاش کررہے تھے۔ جب وہ کسی آدمی کے پاس سے گزرتے ، اس کا معائنہ کرتے، اگر اس میں زندگی کی کچھ رمق باقی ہوتی تو اس کا کام تمام کردیتے۔ آپ ایک آدمی کے پاس پہنچے، جو مقتولین میں لیٹا ہوا تھا۔ آپ نے اسے تلوار لگائی تو وہ اٹھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ اس کے پیچھے بھاگے اور کہتے جاتے تھے کہ میں صفیہ کا مہاجر بیٹا ہوں۔ آدمی ان کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ آپ اپنے کافر بھائی کی دوڑ کو کیسا دیکھتے ہیں۔ پھر انہوں نے اس کو گھیرا لیکن وہ آدمی بھاگ گیا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٢) في [س]: (فحاضره).
(٣) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك ذلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البعوث والسرايا / حدیث: 35977
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35498، ترقيم محمد عوامة: 34411»