مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يشهد الصلاة وهو مريض لا يدعها باب: جو حضرات بیماری کی حالت میں بھی جماعت سے نماز پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 3559
٣٥٥٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسور عن عائشة قالت: لقد رأيت رسول اللَّه ﷺ في مرضه الذي مات فيه، وإنه (ليهادى) (١) بين رجلين حتى دخل (في) (٢) الصف (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ مرض الوفات میں آپ دو آدمیوں کے سہارے چل کر گئے اور صف میں جاکر کھڑے ہوگئے۔
حواشی
(١) في [جـ، هـ]: (يهادى).
(٢) سقط من: [أ]: (في).