مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا سمع المنادي فليجب باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اذان سنے تو اذان کا جواب دے
حدیث نمبر: 3509
٣٥٠٩ - حدثنا هشيم عن حصين عن عبد اللَّه بن شداد قال: (استقبل) (١) النبي ﷺ (الناس) (٢) ذات ليلة في العشاء؛ يعني: العتمة، قال: "فلقد هممت أن آمر بالصلاة فينادى بها، ثم آتي قوما في بيوتهم فأحرقها عليهم لا يشهدون الصلاة" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن شداد فرماتے ہیں کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز کو مختصر پڑھایا پھر فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں کسی کو نماز پڑھانے کا کہوں، پھر اذان دی جائے، اور میں ان لوگوں کے گھروں میں جا کر انہیں جلا دوں جو نماز کے لئے مسجد میں نہیں آتے۔
حواشی
(١) في [ك، هـ]: (استقل).
(٢) سقط من: [هـ].