مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا سمع المنادي فليجب باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اذان سنے تو اذان کا جواب دے
حدیث نمبر: 3506
٣٥٠٦ - حدثنا هشيم قال: (نا) (١) أبو حيان عن أبيه عن علي [قال: لا صلاة لجار المسجد إلا في المسجد، قال: قيل (له) (٢): ومن جار المسجد؟ قال: من أسمعه المنادي] (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسجد کے پڑوسی کی نماز صرف مسجد میں ہوتی ہے۔ کسی نے ان سے پوچھا کہ مسجد کا پڑوسی کون ہے ؟ فرمایا جو مؤذن کی آواز سنتا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أنا).
(٢) زيادة من [أ، ب، جـ].
(٣) سقط ما بين المعكوفين في: [أ].
(٤) مجهول؛ لجهالة والد أبي حيان.