مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا سمع المنادي فليجب باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اذان سنے تو اذان کا جواب دے
حدیث نمبر: 3501
٣٥٠١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عدي بن ثابت عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من سمع المنادي ثم لم يجب من غير عذر فلا صلاة له (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص مؤذن کی آواز سنے اور بغیر عذر کے اس کا جواب نہ دے تو اس کی نماز نہیں ہے۔