مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3480
باب: نماز میں سستی کرنے کا وبال
في التفريط في الصلاة
حدیث نمبر: 3480
٣٤٨٠ - حدثنا هشيم عن حجاج عن نافع عن ابن عمر (قال: قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: "مَنْ تَركَ الْعَصْرَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أهْلَهُ وَمَالَهُ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے بغیر کسی عذر کے عصر کی نماز چھوڑ دی یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا وہ ایسے ہے جیسے اس کے گھر کے لوگ اور مال و اسباب سب چھین لیا گیا ہو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (رفعه).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٤٦٢١)، والنسائي ٣/ ٢٣٢، والدارقطني ٢/ ٢١، والبيهقي ٢/ ٦، وأصله متفق عليه كما في الذي قبله.