مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34700

باب: کوفہ کی مسجد اور اس کی فضیلت کا بیان

في مسجد الكوفة وفضله

حدیث نمبر: 34700
٣٤٧٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي المقدام عن حبة قال: جاء رجل إلى علي بن أبي طالب فقال: إني اشتريت بعيرًا وتجهزت وأريد المقدس، فقال: بع بعيرك وصل في هذا المسجد، -قال أبو بكر: يعني مسجد الكوفة- فما من مسجد بعد مسجد الحرام أحب إلي منه، لقد نقص مما (أسس) (١) خمسمائة ذراع (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : بیشک میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں نے سامان سفر تیار کرلیا ہے اور میرا بیت المقدس جانے کا ارادہ ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اپنے اونٹ کو بیچ دو اور اس مسجد میں نماز پڑھا کرو۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یعنی کوفہ کی مسجد میں۔ اس لیے کہ مسجد حرام کے بعد کوئی بھی مسجد مجھے اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ اس کی اصل بنیاد میں سے پانچ سو ذراع کم کردیے گئے ہیں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (أسن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34700
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف حبة، أخرجه ابن قتيبة في غريب الحديث ٢/ ١٠٥.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف حبة . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7744، ترقيم محمد عوامة: 33186»