حدیث نمبر: 34700
٣٤٧٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي المقدام عن حبة قال: جاء رجل إلى علي بن أبي طالب فقال: إني اشتريت بعيرًا وتجهزت وأريد المقدس، فقال: بع بعيرك وصل في هذا المسجد، -قال أبو بكر: يعني مسجد الكوفة- فما من مسجد بعد مسجد الحرام أحب إلي منه، لقد نقص مما (أسس) (١) خمسمائة ذراع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : بیشک میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں نے سامان سفر تیار کرلیا ہے اور میرا بیت المقدس جانے کا ارادہ ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اپنے اونٹ کو بیچ دو اور اس مسجد میں نماز پڑھا کرو۔ امام ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یعنی کوفہ کی مسجد میں …اس لیے کہ مسجد حرام کے بعد کوئی بھی مسجد مجھے اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أسن).