مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34689

باب: ان روایات کا بیان جو بنو اسد کے بارے میں منقول ہیں

ما جاء في بني أسد

حدیث نمبر: 34689
٣٤٦٨٩ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن أبي وائل أن وقد بني أسد أتوا رسول اللَّه ﷺ فقال: "من أنتم؟ " فقالوا: نحن بنو زنية، فقال: "أنتم بنو رشدة" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو اسد کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا : تم کون لوگ ہو ؟ انہوں نے عرض کیا : ہمارا تعلق قبیلہ بنو زِنَیَۃ سے ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم تو بنو رشدہ ہو۔ ( زنیہ سے زنا کی طرف ذہن منتقل ہونے کی وجہ سے بنو رشدہ لقب عطا فرمایا) ۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34689
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ أبو وائل تابعي، ورواية عاصم عنه ضعيفة.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33176»