مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في بني أسد باب: ان روایات کا بیان جو بنو اسد کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34689
٣٤٦٨٩ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن أبي وائل أن وقد بني أسد أتوا رسول اللَّه ﷺ فقال: "من أنتم؟ " فقالوا: نحن بنو زنية، فقال: "أنتم بنو رشدة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو اسد کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا : تم کون لوگ ہو ؟ انہوں نے عرض کیا : ہمارا تعلق قبیلہ بنو زِنَیَۃ سے ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم تو بنو رشدہ ہو۔ ( زنیہ سے زنا کی طرف ذہن منتقل ہونے کی وجہ سے بنو رشدہ لقب عطا فرمایا) ۔