مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في ثقيف باب: ان روایات کا بیان جو قبیلہ ثقیف والوں کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34678
٣٤٦٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن مسعر عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقد هممت أن لا أقبل هدية إلا من (قرشي) (١) أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق میں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ میں کسی سے بھی ہدیہ قبول نہیں کروں گا مگر قریشی سے یا انصاری سے یا ثقفی سے یا دوسی سے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (قريشي)، وفي [هـ]: (قريش).