مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34666
باب: ان روایات کا بیان جو قبیلہ قیس والوں کے بارے میں منقول ہیں
ما جاء في قيس
حدیث نمبر: 34666
٣٤٦٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا العوام قال: حدثني منصور عن ربعي بن (حراش) (١) عن حذيفة قال: ادنوا يا معشر مضر، إن منكم سيد ولد آدم، ومنكم سوابق كسوابق الخيل (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اے گروہ مضر ! قریب ہو جاؤ، بیشک اولادِ آدم کے سردار تم میں سے ہیں ، اور تم لوگوں میں ہی سبقت لے جانے والے ہوں گے جیسا کہ گھوڑوں کی دوڑ میں سبقت لے جانے والے ہوتے ہیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (خراش).