مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في قيس باب: ان روایات کا بیان جو قبیلہ قیس والوں کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34664
٣٤٦٦٤ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: ثنا يحيى بن زكريا عن سعد بن طارق قال: حدثني سالم بن أبي الجعد أن أبا الدرداء كان يحلف باللَّه لا تبقى قبيلة إلا ضارعت النصرانية غير قيس، يا معشر المسلمين فأحبوا قيسًا، يا معشر المسلمين فأحبوا قيسًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہاللہ کی قسم اٹھا کر فرماتے تھے کہ کوئی قبیلہ بھی باقی نہیں رہے گا مگر یہ کہ سب نصرانیوں کے مشابہ ہوجائیں گے۔ سوائے قبیلہ قیس والوں کے۔ اے گروہ مسلمین ! قیس والوں سے محبت کرو، اے گروہ مسلمین ! قیس والوں سے محبت کرو۔