مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
من فضل النبي ﷺ من الناس بعضهم على بعض باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض لوگوں کو دوسروں پر فضیلت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 34660
٣٤٦٦٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم قال: سمعت أبا سلمة يحدث عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: ["أسلم وغفار ومزينة ومن كان من جهينة أو جهينة، خير من بني تميم ومن بني عامر و (الحليفين) (٢) أسد وغطفان" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قبیلہ اسلم، قبیلہ غفار، قبیلہ مزینہ اور جو لوگ قبیلہ جھینہ میں سے ہیں یا یوں فرمایا کہ قبیلہ جھینہ والے قبیلہ بنو تمیم اور قبیلہ بنو عامر اور ان دونوں کے حلیف قبیلہ اسد اور قبیلہ غطفان سے بہتر ہیں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [ز]: (الحليفتين).