حدیث نمبر: 34659
٣٤٦٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن ابن أبي بكرة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (أرأيتم) (١) إن كانت جهينة وأسلم وغفار خيرا من بني تميم ومن بني عبد اللَّه بن غطفان وعامر بن صعصعة"، ومد بها صوته قالوا: يا رسول اللَّه فقد خابوا وخسروا قال: "فإنهم خير" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہاری کیا رائے ہے اگر قبیلہ جھینہ، اسلم ، اور قبیلہ غفار والے قبیلہ بنو تمیم اور عبد اللہ بن غطفان ، اور عامر بن صعصعہ وغیرہ سے بہتر ہوں ؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہتے ہوئے اپنی آواز کو لمبا کیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر تو وہ لوگ خسارے اور نقصان میں ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یقینا یہ ہی بہتر لوگ ہیں۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34659
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥١٥)، ومسلم (٢٥٢٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34659، ترقيم محمد عوامة 33146)