حدیث نمبر: 34652
٣٤٦٥٢ - حدثنا ابن فضيل عن أبي سنان عن حصين المزني قال: قال عمر بن الخطاب: إنما مثل العرب مثل جمل (أنف) (١) اتبع قائده فلينظر قائده حيث يقود، فأما أنا (فو) (٢) رب الكعبة لأحملنهم على الطريق (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حصین مزنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بیشک اہل عرب کی مثال اس اونٹ کی سی ہے جو شریف ہو اور اپنے چلانے والے کا تابع ہو۔ پس ان کے قائد کو چاہیے کہ وہ دیکھے کہ وہ ان کی کس طرف راہنمائی کر رہا ہے۔ باقی رہا میں تو رب کعبہ کی قسم ! میں ضرور بالضرور ان کو سیدھے راستہ پر ڈالوں گا۔

حواشی
(١) في [جـ، هـ]: (ألف).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة حصين المزني.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34652
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34652، ترقيم محمد عوامة 33140)