حدیث نمبر: 34647
٣٤٦٤٧ - حدثنا ابن أبي عدي عن عوف (١) عن خليد العصري قال: لما ورد علينا سلمان أتيناه لنستقرئه فقال: إن القرآن عربي فاستقرؤه عربيًا، فكان زيد بن صوحان يقرئنا، فإذا أخطأ أخذ عليه سلمان، وإذا أصاب قال: أيم اللَّه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلید العصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کی خدمت میں آئے تاکہ ہم ان سے قرآن مجید پڑھیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یقینا قرآن عربی ہے۔ پس تم لوگ اس کو کسی عربی سے پڑھو۔ تو حضرت زید بن صوحان رحمہ اللہ ہمیں پڑھایا کرتے تھے۔ جب وہ کوئی غلطی کرتے تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہان کو غلطی پر پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست کرلیتے تو آپ رضی اللہ عنہ فرماتے : اللہ کی قسم ! ایسے ہی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: حدثنا).