مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34634
باب: ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
ما ذكر في فضل الكوفة
حدیث نمبر: 34634
٣٤٦٣٤ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا عطاء بن السائب عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال لي: ممن أنت؟ فقلت: من أهل الكوفة، فقال: والذي نفسي بيده ليسافر منها إلى أرض العرب، لا يملكون قفيزًا، ولا درهمًا ثم لا ينجيكم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا : تم کہاں سے تعلق رکھتے ہو ؟ میں نے کہا : کوفہ والوں میں سے ہوں۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے کہ لوگ ضرور یہاں سے عرب کی زمین کی طرف سفر کریں گے، اس حال میں کہ نہ وہ ایک قفیز کے مالک ہوں گے نہ ہی ایک درہم کے۔ پھر بھی تمہیں نجات نہیں ملے گی۔