مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في اليمن وفضلها باب: ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34619
٣٤٦١٩ - حدثنا وكيع عن عكرمة بن عمار عن سالم عن ابن عمر قال: خرج رسول اللَّه ﷺ من بيت عائشة فقال: "رأس الكفر هاهنا من حيث تطلع قرن الشيطان"، -يعني المشرق (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین کے گھر سے نکلے اور ارشاد فرمایا : کفر کی بنیاد تو یہاں سے ہے جہاں شیطان کے سینگ طلوع ہوتے ہیں ، یعنی مشرق میں سے۔