مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في المدينة وفضلها باب: ان روایات کا بیان جو مدینہ اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 34603
٣٤٦٠٣ - حدثنا علي بن مسهر عن مجالد عن الشعبي عن فاطمة بنت قيس عن النبي ﷺ قال: "هذه طيبة -يعني المدينة-، والذي نفس محمد بيده ما فيها طريق واسع ولا ضيق إلا عليه ملك شاهر بالسيف إلى يوم القيامة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ طیبہ ( پاکیزہ ) ہے یعنی مدینہ منورہ۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدر ت میں محمد ﷺ کی جان ہے اس میں کوئی کشادہ اور تنگ راستہ نہیں ہے مگر یہ کہ اس میں قیامت تک کے لیے ایک فرشتہ مقرر ہے جو تلوار سونتے ہوئے کھڑا ہے۔