مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34599

باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں

ما ذكر في الكف عن أصحاب النبي ﷺ

حدیث نمبر: 34599
٣٤٥٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن عمر بن ذر قال: إني لقائم مع الشعبي ذات يوم فأتاه رجل فقال: ما تقول في علي وعثمان؟ فقال: إني لغني أن يطلبني علي وعثمان يوم القيامة بمظلمة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمر بن ذر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دن امام شعبی رحمہ اللہ کے ساتھ کھڑا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا : آپ رحمہ اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ اس پر آپ رحمہ اللہ نے جواب دیا : میں اس بات سے بے نیاز رہنا چاہتا ہوں کہ قیامت کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مجھ سے شکوۂ ظلم کریں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34599
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33087»