مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في الكف عن أصحاب النبي ﷺ باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
٣٤٥٩٣ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن الجريري عن أبي نضرة عن عبد اللَّه بن مولة قال: كنت أسير مع (أبي بردة) (١) الأسلمي فقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "خير هذه الأمة القرن الذي بعثت فيهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم (الذين يلونهم) (٢)، ثم يكون فيهم قوم تسبق شهادتهم أيمانهم، ⦗١٧١⦘ وأيمانهم شهادتهم" (٣).حضرت عبد اللہ بن مَوَلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : اس امت کے بہترین افراد اس زمانے کے لوگ ہیں جس میں مجھے مبعوث کیا گیا پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں۔ پھر ایک ایسی قوم ہوگی جن کی گواہیاں ان کی قسموں پر سبقت لے جائیں گی اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔