مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في الكف عن أصحاب النبي ﷺ باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 34588
٣٤٥٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن جده عن جعدة بن هبيرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم الأخر أردى" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعد . بن ھبیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لوگوں میں سب سے بہترین میرے زمانے کے لوگ ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پھر وہ لوگ جن کا زمانہ ان کے ساتھ ملا ہوا ہو، پھر دوسرے لوگ ردی ہیں۔