مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34582
باب: ان روایات کا بیان جو قریش کی عورتوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
ما ذكر في نساء قريش
حدیث نمبر: 34582
٣٤٥٨٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير نساء ركبن الإبل صالحة نساء قريش أرعاه على زوج في ذات يده، وأحناه على ولد في صغره" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہترین قریش کی نیک عورتیں ہیں۔ جو اپنے خاوند کے مال کی بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ اور اپنے بچہ پر اس کی کم سنی کی حالت میں بہت شفقت کرتی ہیں۔