مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا دخلت المسجد فصل ركعتين باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں داخل ہو تو دورکعات پڑھ لو
حدیث نمبر: 3458
٣٤٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن المسعودي عن أبي (عمر) (١) عن عبيد بن الخشخاش عن أبي ذر قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ وهو في المسجد فقال لي: "يا أَبَا ذَر صَلَّيْتَ؟ " قلت: لا، قال: "فَقُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر غفاری فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ مسجد میں تھے، آپ نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابو ذر ! کیا تم نے نماز پڑھ لی ؟ میں نے عرض کیا نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اٹھو اور دو رکعات نماز پڑھو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عمرو).