مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل قريش باب: ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 34575
٣٤٥٧٥ - حدثنا شبابة بن سوار قال: ثنا شعبة عن عمرو بن دينار قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: دعا رسول اللَّه ﷺ لقريش فقال: "اللهم كما أذقت أولهم عذابًا، فأذق آخرهم نوالًا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے لیے یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ ! جیسے تو نے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا ایسے ہی تو ان کے آخری لوگوں کو اپنی نعمت اور عطاء چکھا دے۔