مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34559

باب: ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں

ما ذكر في فضل قريش

حدیث نمبر: 34559
٣٤٥٥٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس قال: ثنا هاشم بن هاشم عن أبي جعفر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقدموا قريشا فتضلوا، ولا تأخروا عنها فتضلوا، خيار قريش خيار الناس، وشرار قريش شرار الناس، والذي نفس محمد بيده لولا أن تبطر قريش لأخبرتها (ما) (١) لخيارها عند اللَّه، أو ما لها عند اللَّه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم قریش سے آگے مت بڑھو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے اور قریش سے پیچھے مت رہو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے۔ قریش کے بہترین لوگ تمام لوگوں میں بہترین ہیں، اور قریش کے بدترین لوگ تمام لوگوں میں بدترین لوگ ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے اگر قریش آپے سے باہر نہ ہوجاتے تو میں ان کو بتلاتا کہ ان کے بہترین لوگوں کے لیے اللہ کے نزدیک کیا ہے، یا یہ فرمایا کہ ان کے لیے اللہ کے نزدیک کیا ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (بما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34559
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، أبو جعفر تابعي، وقد أخرجه أبو نعيم في الحلية ٩/ ٦٤ من حديث أبي جعفر عن جده عن علي.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مرسل، أبو جعفر تابعي، و . ، ترقيم محمد عوامة: 33048»