٣٤٥٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أبي بكر بن أنس قال: كتب زيد بن أرقم إلى أنس يعزيه بولده وأهله الذين أصيبوا يوم الحرة، ⦗١٥٥⦘ فكتب في كتابه: وإني مبشرك ببشرى من اللَّه، سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار (ولنساء الأنصار) (١) ولنساء أبناء الأنصار ولنساء أبناء أبناء الأنصار" (٢).حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا : کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر ان سے ان کے بچہ اور بیوی کی تعزیت کی جو حرّہ کے دن شہید ہوگئے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں لکھا : اور میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی، اور انصار کی عورتوں کی، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کی ۔ اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کی بھی۔