حدیث نمبر: 34533
٣٤٥٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا يحيى بن (سعيد) (١) أن سعد بن إبراهيم أخبره عن الحكم بن ميناء عن يزيد بن (جارية) (٢) أنه كان جالسًا في نفر من ⦗١٥٣⦘ الأنصار فمر عليهم معاوية فسألهم عن حديثهم، فقالوا: كنا في حديث من حديث الأنصار فقال معاوية: أفلا أزيدكم حديثا سمعته من رسول اللَّه ﷺ؟ قالوا: بلى يا أمير المؤمنين، قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من أحب الأنصار أحبه اللَّه، ومن أبغض الأنصار أبغضه اللَّه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم بن مینائ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں انصار کے ایک گروہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ ہم پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا تو انہوں نے لوگوں سے ان کی گفتگو کے متعلق پوچھا ؟ لوگوں نے عرض کیا : کہ ہم لوگ انصار کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کیا میں بھی تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ؟ لوگوں نے کہا : اے امیر المؤمنین : کیوں نہیں ! ضرور ! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ بھی اس سے محبت کریں گے۔ اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (سويد).
(٢) في [أ، ب، م]: (حارثة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34533
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ لجهالة سعد بن المنذر، يزيد بن جارية ثقة، أخرجه أحمد (١٦٨٧١)، والنسائي في الكبرى (٨٣٣٢)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٣٨٩، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٧٠٨)، وأبو يعلى (٧٣٦٨)، والطبراني ١٩/ (٧١٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34533، ترقيم محمد عوامة 33023)