مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34528

باب: انصار کی فضیلت کا بیان

في فضل الأنصار

حدیث نمبر: 34528
٣٤٥٢٨ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر بن قتادة عن محمود بن لبيد عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو سلك الناس واديًا وشعبًا وسلكتم واديًا وشعبًا لسلكت واديكم وشعبكم، أنتم شعار (١)، والناس دثار، ولولا الهجرة (كنت) (٢) امرءا من الأنصار"، ثم رفع يديه حتى إني لأرى بياض إبطيه ما تحت منكبيه فقال: "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر لوگ ایک وادی اور گھاٹی میں چلیں اور اے انصار ! تم دوسری وادی اور گھاٹی میں چلو تو ضرور میں تمہاری وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ تم لوگ میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے کپڑے کا اندرونی حصہ اور باقی لوگ جیسے کپڑے کا بیرونی حصہ، اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے نیچے بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما۔ اور ان کی اولاد کی مغفرت فرما۔ اور ان کی اولاد کی اولاد کی مغفرت فرما۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (وأنتم).
(٢) في [أ، ب]: (لكنت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34528
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح ابن إسحاق بالسماع عند أحمد، وأخرجه أحمد (١١٧٣٠)، وأبو يعلى (١٠٩٢)، والبيهقي في الدلائل ٥/ ١٧٦، وعبد الرزاق (١٩٩١٨)، وعبد بن حميد (٩١٥)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ٧٢.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح ابن إسحاق بالسماع عند أحمد . »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11725، 11815، 11909، 12022، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1092، 1358، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 915، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19918، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39770، ترقيم محمد عوامة: 33018»