٣٤٥٢٨ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر بن قتادة عن محمود بن لبيد عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو سلك الناس واديًا وشعبًا وسلكتم واديًا وشعبًا لسلكت واديكم وشعبكم، أنتم شعار (١)، والناس دثار، ولولا الهجرة (كنت) (٢) امرءا من الأنصار"، ثم رفع يديه حتى إني لأرى بياض إبطيه ما تحت منكبيه فقال: "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار" (٣).حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر لوگ ایک وادی اور گھاٹی میں چلیں اور اے انصار ! تم دوسری وادی اور گھاٹی میں چلو تو ضرور میں تمہاری وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ تم لوگ میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے کپڑے کا اندرونی حصہ اور باقی لوگ جیسے کپڑے کا بیرونی حصہ، اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے نیچے بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما۔ اور ان کی اولاد کی مغفرت فرما۔