مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أهل بدر من الفضل باب: ان روایات کا بیان جو اہل بدر کی فضیلت کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34524
٣٤٥٢٤ - حدثنا شبابة بن سوار عن ليث بن سعد عن أبي الزبير (عن جابر) (١) أن عبد حاطب بن أبي بلتعة أتى رسول اللَّه ﷺ ليشتكي حاطبا فقال: يا رسول اللَّه ليدخلنّ حاطبٌ النارَ، فقال رسول اللَّه ﷺ: "كذبت، لا يدخلها إنه قد شهد بدرًا والحديبية" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کا غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تاکہ وہ حضرت حاطب رضی اللہ عنہ کی شکایت کرے اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ﷺ! حاطب ضرور بالضرور جہنم میں داخل ہوں گے ۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تو نے جھوٹ کہا وہ جہنم میں نہیں داخل ہوں گے، اس لیے کہ وہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں حاضر ہوئے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].