مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أهل بدر من الفضل باب: ان روایات کا بیان جو اہل بدر کی فضیلت کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34523
٣٤٥٢٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم بن أبي النجود عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه ﵎ اطلع ⦗١٥٠⦘ على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور ارشاد فرمایا : تم جو چاہے عمل کرو۔ تحقیق میں نے تمہاری مغفرت کردی۔