مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أهل بدر من الفضل باب: ان روایات کا بیان جو اہل بدر کی فضیلت کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34522
٣٤٥٢٢ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن (الحسن) (١) بن محمد (عن) (٢) (عبيد) (٣) اللَّه بن أبي رافع أخبره عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما يدريك لعل اللَّه قد اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہیں کیا معلوم یقینا اللہ تعالیٰ بدر میں شرکت کرنے والوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : تم جو چاہے عمل کرو تحقیق میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الحسين).
(٢) في [م]: بياض، وفي [جـ]: (بن).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (عبد).