مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أهل بدر من الفضل باب: ان روایات کا بیان جو اہل بدر کی فضیلت کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34521
٣٤٥٢١ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن (معاذ) (٢) ابن رفاعة بن رافع الأنصاري (٣) أن ملكا أتى رسول اللَّه ﷺ فقال: كيف أصحاب بدر فيكم؟ فقال: "أفضل الناس"، فقال الملك: وكذلك من شهد بدرا من الملائكة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن رفاعہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بیشک ایک فرشتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا : تمہارے میں اصحاب بدر کی کیا شان ہے ؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لوگوں میں سب سے افضل ہیں۔ تو فرشتہ نے عرض کیا : اسی طریقہ سے ہم میں بھی وہ فرشتے سب سے افضل ہیں جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے تھے۔
حواشی
(١) في [ب]: (عبد الرحمن).
(٢) في [هـ]: (عباية).
(٣) في [هـ]: زيادة (عن جده).