حدیث نمبر: 34513
٣٤٥١٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه قال: (حدثنا) (١) قال: كان بلال خازن أبي بكر ومؤذن النبي ﷺ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر کے خزانچی تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مؤذن تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ثنا)، وبعد هذه الكلمة فراغ في: [جـ، س، م].