مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
ما يقول الرجل إذا دخل المسجد، وما يقول إذا خرج باب: آدمی مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اور مسجد سے نکلتے ہوئے کیا کہے؟
حدیث نمبر: 3451
٣٤٥١ - حدثنا أبو عامر العقدي عن علي بن المبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن عبد الرحمن: أن عبد اللَّه بن سلام كان إذا دخل المسجد سلم على النبي ﷺ وقال: اللهم افتح لي أبواب رحمتك. وإذا خرج سلم على النبي ﷺ وتعوذ من الشيطان (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام جب مسجد میں داخل ہوتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور یہ کہتے : اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر نکلتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور شیطان سے پناہ مانگا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ]: (الرجيم).
(٢) منقطع حكما؛ يحيى مدلس، أخرجه الحارث (١٢٥/ بغية).