٣٤٥٠٨ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: ثنا زائدة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: كان أول من (أظهر) (٢) إسلامه سبعة: رسول اللَّه ﷺ وأبو بكر (٣) ⦗١٤٤⦘ وعمار وأمه (سمية) (٤) وبلال (وصهيب) (٥) والمقداد، فأما رسول اللَّه ﷺ فمنعه اللَّه بعمه أبي طالب، وأما أبو بكر فمنعه اللَّه (بقومه) (٦)، وأما سائرهم فأخذهم المشركون فألبسوهم أدراع الحديد وصهروهم في الشمس، فما منهم (٧) أحد إلا وأتاهم على ما أرادوا، إلا بلال فإنه هانت عليه نفسه في اللَّه، وهان على قومه، فأخذوه فأعطوه الولدان فجعلوا يطوفون به في شعاب مكة وهو يقول: أحد أحد (٨).حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : سب سے پہلے اسلام کو ظاہر کرنے والے سات اشخاص تھے حضرت رسول اللہ، حضرت ابو بکر، حضرت عمار رضی اللہ عنہ ، اور ان کی والدہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا ، حضرت صھیب، حضرت بلال اور حضرت مقداد رضی اللہ عنہ ، بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اللہ نے ان کی قوم کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور باقی سب کو قریش نے پکڑ لیا۔ اور لوہے کی زرہیں پہنا کر سورج کی تپش میں ڈال دیا۔ ان سب میں سے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ وہ ان کے ارادوں کے سامنے پست پڑگئے۔ سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ۔ پس انہوں نے اللہ کے بارے میں اپنے نفس کو بےوقعت کرلیا۔ اور قوم کے لیے آسان ہوگئے۔ پس ان لوگوں نے ان کو پکڑ کر بچوں کے حوالہ کردیا۔ اور بچے ان کو مکہ کی گلیوں میں چکر لگواتے تھے اس حال میں کہ یہ اَحَد اَحَد پکار رہے ہوتے کہ اللہ ایک ہے۔