مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في ابن عمر ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34506
٣٤٥٠٦ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: لقد رأيتنا وإنا لمتوافرون وما فينا أحد أملك لنفسه من عبد اللَّه بن عمر (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تحقیق میں نے ہمارے لوگوں کو دیکھا۔ بیشک ہم سب وافر مال والے تھے۔ اور ہم میں کوئی شخص ایسا نہیں تھا۔ جو اپنے نفس پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ مالک ہو ۔
حواشی
(١) منقطع، إبراهيم لا يروي عن ابن مسعود، أخرجه ابن سعد ٢/ ٣٤٦، والطبراني (٦٠٤١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٨٧، وابن عساكر ١٢/ ٢٧٥.