مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في سلمان من الفضل ﵁ باب: ان روایات کا بیان جن میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت ذکر کی گئی ہے
حدیث نمبر: 34503
٣٤٥٠٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي صالح قال: لما بلغ النبيَ ﷺ قولُ سلمان لأبي الدرداء: إن لأهلك عليك حقًا ولبصرك عليك حقًا، قال: فقال: "ثكلت سلمان أمه، لقد اتسع في العلم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات پہنچی جو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے کہی تھی۔ کہ یقینا تیرے گھر والوں کا بھی تجھ پر حق ہے۔ اور تیر ی آنکھ کا بھی تجھ پر حق ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سلمان کو اس کی ماں گم پائے ۔ تحقیق اس کا علم بہت وسیع ہے۔