مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34491
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا سعد بن معاذرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر في سعد بن معاذ ﵁
٣٤٤٩١ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن مجاهد عن ابن عمر قال: اهتز العرش لحب لقاء (١) سعدًا قال: إنما يعني السرير، قال: (تفسخت) (٢) أعواده، قال: دخل رسول اللَّه ﷺ قبره فاحتبس فلما خرج قيل: يا رسول اللَّه ما حبسك؟ قال: "ضم سعد في القبر ضمة فدعوت اللَّه أن يكشف عنه" (٣).حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی محبت میں عرش بھی جھوم اٹھا۔ انہوں نے فرمایا : اس سے مراد صرف جنازے کی چارپائی ہے۔ انہوں نے فرمایا : اس کی لکڑیاں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافی دیر رکے رہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! کس چیز نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روکا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سعد کو قبر میں ایک بار بھینچا گیا تو میں نے اللہ سے دعا کی کہ اس کو ان سے دور کردے۔