مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في سعد بن معاذ ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا سعد بن معاذرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤٤٩١ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن مجاهد عن ابن عمر قال: اهتز العرش لحب لقاء (١) سعدًا قال: إنما يعني السرير، قال: (تفسخت) (٢) أعواده، قال: دخل رسول اللَّه ﷺ قبره فاحتبس فلما خرج قيل: يا رسول اللَّه ما حبسك؟ قال: "ضم سعد في القبر ضمة فدعوت اللَّه أن يكشف عنه" (٣).حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی محبت میں عرش بھی جھوم اٹھا۔ اور اس کی لکڑیاں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافی دیر رکے رہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! کس چیز نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روکا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سعد کو قبر میں بالکل جوڑ دیا گیا پھر میں نے اللہ سے دعا کی تو قبر کشادہ ہوگئی۔