مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أبي بن كعب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا اُبیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34486
٣٤٤٨٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني خالد بن أبي كريمة عن (شعيب) (١) (ابن) (٢) يسار السدوسي عن عكرمة قال: قال رسول اللَّه ﷺ لأبي بن كعب: "إني أمرت أن أقرئك القرآن"، قال: وذكرني ربي؟ قال: "نعم"، قال: (فما اقرأني) (٣) آية فأعدتها عليه ثانية (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : بیشک مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھاؤں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : میرے رب نے میرا ذکر کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے جو بھی آیت پڑھاتے تو میں دوبارہ اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہراتا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، م، هـ]: (سعيد).
(٢) في [جـ، م]: (أن)، وفي [أ، ب، هـ]: (عن).
(٣) في [هـ]: (فأقرأني).