مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أسامة وأبيه ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34483
٣٤٤٨٣ - حدثنا عفان ثنا وهيب قال: ثنا موسى بن عقبة قال: حدثني سالم بن عبد اللَّه بن عمر أن عبد اللَّه بن عمر قال: ما كنا ندعوه إلا زيد بن محمد حتى نزل القرآن: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ (١) [الحجرات: ٥].مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ ان کو نہیں پکارتے تھے مگر زید بن محمد ﷺ کے نام سے یہاں تک کہ قرآن کی آیت اتری : تم پکارو انہیں ان کو باپوں کے نام سے ۔ یہ اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے۔