مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34479
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في أسامة وأبيه ﵄
حدیث نمبر: 34479
٣٤٤٧٩ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا إسماعيل عن قيس أن أسامة بن زيد لما قتل أبوه قام بين يدي النبي ﷺ، فدمعت عين النبي ﷺ ثم جاء من الغد فقام مقامه (١) فقال له رسول اللَّه ﷺ: "ألاقي منك اليوم ما لاقيت منك أمس" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے والد کو جب قتل کردیا گیا تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے تھے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنسو بہہ رہے تھے۔ پھر وہ اگلے دن آئے اور اپنی اسی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : کیا آج بھی مجھے تم سے وہی کچھ جھیلنا پڑے گا جو کل جھیلنا پڑا تھا ؟
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (بالأمس).